اس وقت داودخیل بلکہ ملحقہ قصبوں میں بھی فروٹ اور سبزی کے معیار کے مقابلے میں جمیل عباس خان، شکیل عباس خان شکور خیل کا کوئی سامنا نہیں کرسکتا ۔ روزانہ منڈی سے بہترین سبزی اور فروٹ اپنے کسٹمرز کی خدمت کے لئے پیش کرتے ہیں۔ ماشاءاللہ ہر لحاظ سے بہترین دکاندار ہیں۔ اگر آپ یہاں سے خریداری کریں گے تو آپ کو پھر کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
کیونکہ یہاں آپ کو گھر کے استعمال کی تقریبا ہر چیز دستیاب ہے۔
سبزی فروٹ کے علاوہ کریانہ کا مکمل سامان، کاسمیٹکس کی ہر قسم کی بہترین ورائٹی، مشروبات کے تمام بڑی برینڈز، بہترین آٹا ، جانوروں کی خوراک کی تمام ورائٹی، بچوں کے لیے دودھ کی تقریبا تمام کمپنیوں کا خشک دودھ ، بسکٹ نمکو چپس میکرونی، نوڈلز، چاکلیٹس، وغیرہ
ہر قسم کے مصالحہ جات، ہر قسم کے سرف اور ڈیٹرجنٹس ، تمام اقسام کے شیمپوز اور صابن ، فیس واش ہینڈواش دیگر سامان
ہم کہہ سکتے ہیں کہ جمیل عباس خان کے پاس ضرورت زندگی کی تمام اشیاء ایک چھت تلے دستیاب ہیں ۔
اور سب سے اچھی بات ان دونوں بھائیوں کا عمدہ اخلاق اور ان کے ملازمین کا اچھا رویہ ہے۔ ہر کسٹمر سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہیں اور ان کے پاس کام کرنے والے عثمان خان ، عمران اور انعام اللہ یہ سب بھی انتہائی خوش اخلاقی اور پروفیشنل طریقے سے کسٹمرز کو ان کا مطلوبہ سامان مہیا کرتے ہیں
یقینا ان کا تجارتی سیٹ اپ بہت اچھا اور جدید سوچ کا حامل ہے اور جس طرح محنت کرتے ہیں مزید کامیابیاں ان کی منتظر ہیں۔ ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں