بسم الله الرحمن الرحيم
السلام علیکم ورحـــــــمةالله وبركآته
اور جب تم مشکلات سے نکل کر آسانیوں میں آٶ تو اپنے رب کو سجدہ ضرور کرو جس نے تمہیں گر کر اٹھنا اور کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا سکھایا بھی اور کچھ خاص بنایا بھی مگر کبھی جتلایا نہیں۔
اے رب کریم! ہمارے دلوں کو اپنے خوف، قوتِ ایمانی اور توکل کے زیور سے آراستہ فرما اور ہمیں نماز کا پابند اور تیری راہ میں خرچ کرنے والا بنا اور اپنے فضل و کرم سے ہمیں جنتِ فردوس کے اعلیٰ درجات، بے حساب بخشش اور عزت کی روزی سے مشرف فرما
آمیــــن ثم آمیـــــن
سناٸیں سٹیم اٹ فیملی سب کیسے ہیں۔سب کو اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں کے ساۓ میں رکھے۔امید کرتی ہوں کہ سب خیریت وعافیت سے ہوں گے۔آج بھی معمول کی طرح دن کا آغاز نمز قران سے کیا اور پھر ناشتہ کرنے کے بعد سکول کی تیاری پکڑی اور پھر سکول میں اسمبلی کے بعد میں نے اٹینڈس لگاٸ اور پھر بچوں سے درود پاک کلیکٹ کیا ۔بچوں کو میں نے چھٹیوں کا ٹاسک دیا تھا درود پژھنے کا ۔ الحمد لله بچوں نے یہ ٹاسک بخوبی پورہ کیا ہے اور گھر سےایک لاکھ نوے ہزار 190000 درود پاک پڑھ کے آۓ ہیں ۔مجھے انتہا کی خوشی ہے کہ میرےبچے درود پاک روزانہ پڑھتے ہیں ۔آج سردی بھی کافی ہے اور سکول میں تو سردی اور بھی زیادہ محسوس ہوتی ہے گھر میں تو کام کاج میں سردی کا احساس نہیں ہوتا۔
سکول سے واپس آکر میں بے گوشت کا سالن بنایا اور ساتھ گجر،مول اور بند گوبھی کاسلاد بنایا ہے۔اور ساتھ میں بے گیر بھی بناٸ ہےاور گجریلہ بھی بنایا ہے آج میں آپ کو گجریلہ بنانے کا طریقہ بھی بتاوں گی آپ کافی انجواۓ کریں گے۔
گجریلہ بنانے کا طریقہ................۔۔.......................
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اجزاء۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گاجر
گھی
چینی
دودھ
انڈے
پھیکا کھویا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ترکیب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سب سے پہلے گاجروں کو صاف کر کے دھو لیں اسکے بعد ان کو اوپر سے چھری کی مدد سے صاف کر لیں پھر ان کو رگڑھ لیں ۔
اسکے بعد کڑاہی میں گاجر اور تھوڑا سا دورھ ڈالیں جب گاجر گل جاۓ تو اسمیں گھی اور حسب ذاٸقہ چینی بھی ڈال لیں اور اچھی طرح گاجر کا پانی خشک ہونے دیں جب تک کہ گھی نکل آۓ جب گھی نکل آۓ تو اس میں حسب ضرورت انڈے شامل کر لیں اور جب انڈے پک جاٸیں تو پھیکا کھویا بھی شامل کر لیں۔ اب اس میں اوپر سے گرم کیا ہوا دیسی گھی بھی شامل کر لیں۔ اور اب گجریلہ تیار ہے۔
یہ تھی میری آج کی ڈاٸری یقیناً آپ کو پسند آۓ گی کل پھر ملیں گے ایک نٸی ڈاٸری کے ساتھ ۔اللہ سب کاحامی و ناصر ہو ۔آمین۔
Wah zbrdst
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
zbrdst
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit