اللّہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان اور نہایت
رحم کرنے والا ہے سب اسی کی عبادت کرتےہیں سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب اور پالنے والا ہے، جزا کے دن (یعنی قیامت ) کا مالک ہے ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔ ... اپنے اس رب کی عبادت کرو جس کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے تو تم اسی کی عبادت کرو اور وہ ہر چیز کا کار ساز ہے۔ امید کرتی ہو آپ سب ٹھیک ہونگے
آج میں آپ سب کو سرکے کے بارے میں بتاؤ گی ۔
بسم الله الرحمن الرحيم
سفید سرکے کے صحت پر طبی فوائد
سرکہ ہر گھر میںپایا جاتا ہے اور اس کے استعمال سے صحت پر بے شمار طبی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں
سرکہ ناصرف کھانے بلکہ اس سے دیگر فوائد حاصل کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، قربانی کے گوشت اور مچھلی کے گوشت سے بسانت ختم کرنے کے لیے بھی سستے داموں مارکیٹ میں دستیاب ہر گھر میں پائے جانے والے سفید سر کے سے دھویا جاتا ہے، سرکے سے گھر کے دیگر امور یعنی کے صفائی کا کام بھی لیا جاتا ہے، اسے چکنائی صاف کرنے، پھپھوندی ہٹانے، قالین کو صاف کرنے اور گہرے داغوں کو دھونے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
طبی و غذائی ماہرین کے مطابق سرکہ پیٹ کی بیماریاں دور کرنے اور معدے اور آنتوں کی صحت کے لیے بھی نہایت مفید مائع ہے، اسی لیے اسے اسلامی تعلیمات میں بہترین سالن قرار دیا گیا ہے۔
سرکے کو گرم کر کے اس سے کُلّی کرنے کے نتیجے میں دانتوں کا درد ختم اور مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں۔سرکے کا استعمال خون میں منفی کولیسٹرول اور شوگر کی زیادتی کو بھی متوازن بناتا ہے۔
سرکہ کی تمام اقسام میں سب سے زیادہ مشہور سفید سرکہ اور سیب کا سرکہ ہے۔ سرکہ ایسٹیک ایسڈ بیکٹریا کے ذریعے ایتھنول پیدا کرنے کے لیے شوگر مائع کو خمیر بنا کر تیار کیا جاتا ہے۔ ناریل، چاول، کھجور، شہد وغیرہ سمیت بہت سے خمیر شدہ اجزاء سرکہ بنانے میں استعمال ہوسکتے ہیں۔
لیکن ماہرین سرکہ کی کسی بھی قسم کو پانی کی مقدار سے بہت کم استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں
سرکہ کی کچھ اہم اقسام جو مارکیٹ میں دستیاب ہیں ان کا ذکر کرتے ہیں، ان کا طریقہ استعمال ،ممکنہ فوائد اور زیادہ استعمال کرنے کی صورت میں نقصان بھی ذکر کرتے ہیں۔
سیب کا سرکہ
سیب کا سرکہ سیب کے جوس سے تیار کیا جاتا ہے جو سیب کے جوس کو ابالنے کے بعد کئی مراحل سے گزارنے کے بعد تیار کیا جاتا ہے۔ پیلے رنگ کا یہ سرکہ سلاد، چٹنی، اچار وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔
سیب کا سرکہ متعدد فوائد کا حامل ہوتا ہے، یہ خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے اور نظام انہضام کو بہتر کرنے کےلیے استعمال کیا جاتا ہے، اس کے دیگر فوائد درج ذیل ہیں:
-اس سےوزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے
-یہ معدے کی تیزابیت کو روکتا ہے
-کولیسٹرول کو کم کرتا ہے
-یہ گلے کی سوزش کا علاج کرتا ہے
-دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے
-میٹابولزم کو بہتر بناتا ہے
-اس سے ہائیڈروجن کی سطح بہتر ہوتی ہے
-جلد کی صحت کو بہتر بناتا ہے
مضر اثرات
سیب کے سرکہ کے مضر اثرات اس صورت میں ہوتے ہیں جب اسے ضرورت سے زیادہ استعمال کیا جائے۔ اس کے مضر اثرات درج ذیل ہیں:
-معدے کو نقصان دیتا ہے
-بھوک کو مٹاتا ہے اور پیٹ بھرا ہونے کا احساس دلاتا ہے
-دانتوں کے مسوڑھوں کےلیے نقصان دہ ہوتا ہے
-سرکہ خالی استعمال کیا جائے تو گلے میں زخم ہونے کا خطرہ ہوتا ہے
-شوگر اور پیشاپ کی بعض ادویات کے ساتھ سرکہ نقصان دیتا ہے
امید کرتی ہو جیسا کے میں نے سرکہ کے بارے بتایا سبکو پسند آے گا ۔
اللّه حافظ ۔
سرکہ کے بہت اچھے فائدے بتائے ہیں
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
لگتا اج ساتھ ساتھ سوپ بنا رہی
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
آپ نے سرکہ کے فائدے بہت اچھے سے بتائے ہیں
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
آپ نے سرکہ کے حوالے سے بہت زبردست آ رٹیکل لکھا ہے
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit