میرا نام مسکان علی ہے میری آج کی ڈائری

in hive-104522 •  3 years ago 

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اسلام علیکم
اللہ کی عطاؤں پر الحمدللہ اور اپنی خطاؤں پر استغفراللہ کہنا اللہ کو بہت پسند ہے اللہ پاک آپ کو تاحیات تندرست سلامت اور شادو آباد رکھے آمین
کیا حال ہے سٹیمنٹ فیملی کا امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے اور اپنے اپنے کاموں میں مگن ہوں گے میں بھی الحمد للہ ٹھیک ہوں اور روز مرہ کے کاموں میں مصروف ہوں اللہ پاک ہم سب کو کامیابی عطا فرمائے اور ہم سب کے ہر مشکل آسان فرمائے آمین
میری آج کی روٹین
میں آج بھی صبح سویرے اٹھی دانت صاف کیئے منہ ہاتھ دھویا وضو کیا اللہ کے حضور نماز ادا کی پھر قرآن پاک کی تلاوت کی اس کے بعد ناشتہ بنانے میں امی کی مدد کی جب ناشتہ بن گیا تو سب نے مل کے ناشتہ کیا جب سب نے ناشتہ کر لیا تو ناشتے والے برتن سمیٹے پھر کچھ دیر آگ پے بیٹھی اس کے بعد روز کی روٹین کی طرح سب کے بستر فولڈ کیئے پھر کمروں سے جھاڑو لگایا اور ڈسٹنگ کی پھر صحن سے جھاڑو لگایا پھر کچھ دیر دھوپ میں بیٹھی تھی کے میری بھابھی اور بہن نے کہا کہ ہم پہ مہندی لگاؤ پھر ان پے مہندی لگائی اور کچھ فوٹوگرافی بھی کی

BeautyPlus_20211225105533886_save.jpg

BeautyPlus_20211225115240791_save.jpg

BeautyPlus_20211225113231783_save.jpg

BeautyPlus_20211225113225388_save.jpg

BeautyPlus_20211225112026137_save.jpg

BeautyPlus_20211225105601038_save.jpg

1640411704884.png

اس کے بعد بیٹے کو نہلایا اس کو کپڑے پہنائے پھر اس کو فیڈر بناکے دیا پھر میں نے کچھ سبزیوں کے بیج اگائے ہوئے ہیں ان کو پانی لگایا

IMG-20211202-WA0001.jpg

IMG-20211202-WA0002.jpg

پھر دوپہر کے کھانے کا انتظام کیا میں نے سالن بنایا اور بہن نے آٹا گوند کے روٹی بنائی جب کھانا بن گیا تو سب نے کھانا کھایا کھانا کھا لیا تو میں نے برتن سمیٹے اور دھوئے پھر میں پوسٹ لکھنے بیٹھ گئی
یہ رہی میری آج کی پوسٹ امید ہے آپ سب کو پسند آئے گی اللہ پاک آپ سب کا ہامی و ناصر ہو آمین

واسلام

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Bht achi diary likhi

وعلیکم السلام
آپ نے ڈائری بہت اچھی لکھی ہے
اور آپ مہندی بہت پیاری لگاتی ہیں💖

مہندی لگانے کی ماہر ہیں
آپ کی پوسٹ بہت اچھی لگی