بسم اللہ الرحمن الرحیم
اسلام علیکم
کیا حال ہیں سٹیمنٹ فیملی کا امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے اور اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہوں گے میں بھی الحمد للہ ٹھیک ہوں اور روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہوں اللہ پاک ہم سب کو کامیابی عطا فرمائے اور ہم سب کی ہر مشکل آسان فرمائے اور ہم سب کو اچھی صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے آمین
میری آج کی روٹین
میں آج بھی صبح سویرے اٹھی دانت صاف کئے منہ ہاتھ دھویا وضو کیا اللہ کے حضور نماز ادا کی پھر قرآن پاک کی تلاوت کی اس کے بعد امی نے ناشتہ بنا لیا تو سب بہن بھائیوں کو ناشتہ دیا اور خود بھی ناشتہ کیا جب سب نے ناشتہ کر لیا توناشتے والے برتن سمیٹے اور کچھ دیر آگ پہ بیٹھی پھر روز کی روٹین کی طرح کمروں سے جھاڑو لگایا اور ڈسٹنگ کی پھر صحن سے جھاڑو لگایا اس کے بعد کچھ دیر دھوپ میں بیٹھی امی اور بھابھی بھی اپنا کام ختم کر کے میرے پاس دھوپ میں بیٹھ گئی کچھ دیر گپ شپ ہوئی پھر بھابھی نے کہا کیوں نا آج پکوڑے بنا لیں پھر میں نے پکوڑوں کے لیئے آلو پیاز ٹماٹر کاٹے اور بیسن مکس کر کے بھابھی کو دیا وہ پکوڑے بنانے لگ گئی
پھر میں نے گوبی کاٹی اور سالن بنایا
امی نے آٹا گوندا اور روٹی بنائی جب کھانا بن گیا تو سب نے کھانا کھایا جب سب نے کھانا کھالیا تو میں نے برتن سمیٹ کے برتن دھوئے پھر پوسٹ لکھنے بیٹھ گئی
یہ رہی میری آج کی پوسٹ امید ہے جو آپ سب کو پسند آئے گی اللہ پاک آپ سب کا ہامی و ناصر ہو آمین
واسلام
آپ نے پکوڑے تیار کر کے خوب انجوائے کیا اور ماشاءاللہ ساتھ گوبھی کا سالن بھی تیار کیا۔اور اس کے ساتھ فوٹو گرافی بھی بڑی عمدہ کی ہے
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
walaikum assalam is musam main to pakore kha k maza aa gaya ho ga 😍
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit