میرا نام مسکان علی ہے میرا آج کا موضوع ہے نماز جمعہ کے بارے میں

in hive-104522 •  3 years ago 

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيْم
اسلام علیکم
جمعہ مبارک
قلب و روح کی گہرائیوں سے نکلی ہوئی پرخلوص دعا ہے کہ پروردگار آپ کو ہر اس نعمت سے سرفراز فرمائے
جس میں آپ کے لئے خیر و برکت ہو
عزت و وقار ہو
راحت و سکون ہو
ترقی و خوشحالی ہو
اور دنیا و آخرت کی بھلائی ہو آمین

کیا حال ہے سٹیمنٹ فیملی کا امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے میں بھی اللہ کا شکر ہے ٹھیک ہوں

نماز جمعہ
جو شخص اچھی طرح وضو کر کے جمعہ کی نماز کے لیے آیا اور خاموش بیٹھ کر خطبہ سنا تو اس کے گناہ نہ صرف جمعہ سے جمعہ تک بخش دیے جاتے ہیں بلکہ تین دن کے اور زائد گناہ بھی بخش دیئے جاتے ہیں
جو شخص خود نہایا اور نہلایا پھر جمعہ کی نماز کے لیے سویرے سے آیا پیدل چلا امام کی پاس بیٹھا خطبہ سنا کوئی لغو کام نہیں کیا اس کے ہر قدم پر ایک سال کی عبادت کا اجر لکھا جاتا ہے
جمعہ کے دن کا غسل انسان کے گناہوں کو ہر بال کی جڑ سے کھینچ نکالتا ہے
جمعہ کے روز پہلی ساعت میں جو شخص نماز کیلئے پہنچ گیا اس کو ایک اونٹ کی قربانی کا ثواب ہوتا ہے دوسری ساعت والے کو گائے کا اور تیسری ساعت والے کو بکری کا اور چوتھی ساعت والے کو ایک مرغی کا پانچویں ساعت والے کو ایک انڈے کا ثواب ہوتا ہے جب امام خطبے کے لیے باہر آتا ہے تو فرشتے خطبہ سننے میں مشغول ہو جاتے ہیں
مطلب یہ ہے کہ خطبے سے پہلے ثواب کا اندراج ہوتا رہتا ہے لیکن خطبہ شروع ہونے کے بعد یہ سلسلہ بند ہو جاتا ہے
جمعہ کی حاضری میں جو ترتیب ہوگی وہی ترتیب اللہ کے پاس بیٹھنے میں ہوگی جو پہلے آیا دی قیامت میں اللہ تعالی کے بلکل قریب ہوگا دوسرا دوسرے نمبر پر تیسرا تیسرے نمبر پر چوتھے نمبر والا بھی اللہ سے کچھ ذیادہ دور نہ ہوگا
مطلب یہ ہے کہ جمعہ کی نماز میں جلدی جانا اللہ تعالی کے قرب کی علامت ہے جو شخص جمعہ کے دن سورۃ کہف پڑھنے گا تو اس کے لیے دو جمعہ کے مابین ایک نور چمکتا رہے گا
جمعہ کے دن سورہ کہف پڑھنے والے کے قدم سے لے کر آسمان تک نور چمکتا ہوگا اور دونوں جمعوں کے مابین جو گناہ ہوں گے وہ بخش دیئے جائیں گے
یہ رہی میری آج کی پوسٹ امید ہے جو آپ سب کو پسند آئے گی اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو آمین
واسلام

IMG_20210917_101659.jpg

IMG_20210917_102008.jpg

IMG_20210917_102144.jpg

IMG_20210917_101657.jpg

IMG_20210917_101659.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Bhot Achi information hy bhot Achi photography b

Nice photography

walaikum assalam zaberdast article likha hy ap ne aur achi photography b ki hy 💖

آپ نے جمعہ کے حوالے سے بہت زبردست آ رٹیکل لکھا ہے،اور ماشاءاللہ بہت ہی پیاری فوٹو گرافی کی ہے آپ نے