💖💖💖روزے کی فضیلت اور اہمیت💖💖💖

in hive-104522 •  2 years ago 

اسلام علیکم آپ سب حضرات کو اور میری نیک دعاہیں تمناہیں آپ سب کے ساتھ کہ اللہ روزوں کے بابرکت مہینے کے صدقے آپ سب کے رزق اور مال میں برکت عطا کرے۔اللہ آپ سب کی لمبی اور صحت والی زندگی عطا کرے۔اللہ آپ کو دولت کثیرچ، عزت اور اولاد میں رزق میں برکت عطا کرے ۔
آج میں آپکو رمضان المبارک کے فضاہل اور اہمیت کے متعلق آگاہ کرونگی کیونکہ ماہ رمضان کی برکتیں ہر طرف پھیل رہی ہیں اور مسلمان اللہ کی عبادات میں مصروف ہیں۔

FB_IMG_1681363357994.jpg

رمضان المبارک کے روزے ہر مسلمان عاقل بالغ پر فرض ہیں اور فرض روزے رکھنا ضروری ہوتا ہے کیونکہ ایمان کا حصہ ہے۔ روزہ صرف انتہائی مجبوری کی وجہ سے ترک کرنے کی احازت ہے اگر کوئی بیمار ہے یا سفر پر ہے تو اس دوران روزہ رکھنے سے منع کیا گیا۔ رمضان کے مہینہ میں ہم عورتوں کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کیونکہ سحری سے لے کر آفطاری تک مسلمان عورتین وقت مقرر پر سحری اور آفطاری تیار کرتی ہیں
روزوں کے دنوں میں عبادت کا ستر گنا ثواب ملتا ہے۔ روزہ آفطار کرانا بہت ثواب کا کام ہے۔

FB_IMG_1681363353109.jpg

میرے محلے اور شہر کے لوگ مسجد میں نمازیوں کے لیے روزانہ آفطاری کا سامان ثواب کی غرض سے بھیجتے ہیں۔ یہ ثواب کا کام لوگ صرف اور اللہ کی خوشنودی رضا کے لیے کرتے ہیں۔ روزہ آفطار کرانے کی بہت فضیلیت احادیث اور قرآن میں آئی ہے۔

FB_IMG_1681363331025.jpg

FB_IMG_1681363316992.jpg

ہمیں چاہیے کہ ہم تمام خواتین جب بھی گھر میں آفطاری یا سحری کا کھانا پکاہیں تو کچھ زیادہ بنا لیا کرین تاکہ اس میں غریب افراد کو آفطاری اور سحری کے وقت کھلایا جاسکے یہ چھوٹے چھوٹے کام ہمیں قیامت کے دن بہت فاہدہ دینگے۔ میں روزانہ اپنے شوہر سے کہتی ہوں کہ وہ اپنے ہاتھ سے روزانہ کچھ غریب افراد کو رقم دیا کرین تاکہ وہ افطاری کرسکیں۔

میں اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ اللہ ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا کرے اور ہر گھر میں رزق اولاد میں برکتیں عطا کرے۔ میں آپ سب کی شکریہ ادا کرتی کہ آپ نے میری یہ معلومات پڑھی ہیں۔ میں آپکو بتاو میں صبح تین بجے اٹھتی ہوں ، سحری، قرآن پاک کی تلاوت اور عبادات کرتی ہوں ۔پھر میں اپنے چھوٹے خاندان کے افراد کے ساتھ سحری اور مل کر ہی آفطاری کرتی ہوں۔میں خوش ہوں میرا شوہر اماں سب روزہ دار ہیں۔
جو تصاویر میں آپکو دیکھا رہی یہ میرے شوہر مسجد سے بنا کر لائے۔

اللہ حافظ۔۔۔۔

مسکراتے رہیں سب خوشیاں کو ساتھ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

یہ اچھا کام ہے. اللہ آپ کو اس کاوش میں جزائے خیر عطا فرمائے۔ افطاری کرنا افضل ترین اعمال میں سے ہے۔

میری دعا ہے کہ اللہ ہم سب کو یہ توفیق عطا فرمائے

اللہ جزائے خیر عطا فرمائے

بہت شکریہ جناب اس عظیم دعا کے لیے

welcome