My name is noureensajawal my today activity 20 novembr 2022

in hive-104522 •  2 years ago 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

شروع اللہ کا نام لیکر جو بڑامہربان نہایت رحم کرنے والا ہے ہمیں تو اس رب کریم کا شکر ادا کرنا چاہیۓ جس نے ہمیں ہر نعمت سے نوازا وہ رحیم ہے وہ کریم ہے وہ پاک ذات ہر عیبوں سے پاک ہے ہم انسان جتنا بھی اپنے رب کا شکر ادا کریں کم ہے تو اب آجاتی‌ہوں اپنی پوسٹ کی طرف میری طرف سے سٹیم میں کام کرنے والے تمام دوستو کو

اسلام علیکم

جی دوستو کیا حال ہے آپ سب کا میں امید کرتی ہوں اللہ کے فضل سے آپ‌سب ٹھیک ہوں گے آج میں آپ سے شیئر کروں گی اپنی آج کی ڈائری

میری آج کی پیاری صبح

روز کی طرح میری آنکھ پانچ بجے کھلی‌اور میری دوست نے مجھے جگایا اس کی کال آئ تو میں نے اس سے تھوڑی سی بات کی‌اور پھر خداحافظ بولا اس نے مجھے اور میں نے وضو کیا اور نماز ادا کی اور پھر میں نے ناشتہ تیار کیا سب سے پہلے چاۓ بنائ اورپھر بچوں کیلیۓ پراٹھے بناۓ اور سکول کیلیۓ لنچ بھی بنایااور سب سے پہلےبچوں کو فیڈر بنا کر دیا اور پھر بیٹے کو ناشتہ کرایا اور اس کو سکول کیلیۓ تیار کیا اور سکول بھیجا اور پھر بعد میں خود میں نے ناشتہ کیا اور چاۓ کی فوٹو گرافی کی جو کہ میں آپ کے ساتھ شیئر کروں گی

IMG_20221120_142153.jpg

دوپہر کا وقت

اور پھر میں نے گھر کے کام جلدی جلدی ختم کیۓ‌اوربچوں کو بھی تیار کیا اور خود بھی ریڈی ہوئ
اور اپنی امی کے گھر جانا تھا تو میں تیار ہوئ اور میری دیورانی اور میں دس بجے کے قریب گھر سے نکل پڑے کیونکہ میری امی لوگوں کا گھر تھوڑے فاصلے پر ہیں اور ہم نیچے آجا سکتے ہیں آسانی سے اور پھر ہم پندرہ منٹ کے فاصلے پر میں اپنی امی کے گھر پہنچ گئ اوروہاں پر جب میں گئ تو اپنی سب چھوٹی بہنوں کوملی اور کیونکہ ان کی بھی آج سکول کی چھٹی تھی پھر سب گھر پر موجود تھی اور وہ مجھے دیکھ کر بہت خوش ہوئ
اور پھر میرے ابو آگۓاور میں ان سے ملی اور گپ شپ کی اور بہن نے اب کیلیۓ کھانا بنایا اور روٹی تیار کیا اور میری امی نے بھی سرسوں کا ساگ سپیشلی میرے لیۓ بنایا
جس کی فوٹو گرافی بھی میں آپ کے ساتھ شیئر کروں گی
IMG_20221120_124459.jpg

IMG_20221120_205146.jpg
)

IMG_20221120_124440.jpg

سہ پہر کاوقت

اور پھر سردیوں کے تو دن کا پتہ ہی نہیں چلتا بہت جلدی گزر جاتا ہے اور پھر ہم نے چاۓ پی اور میری دادو کی طبیعت تھوڑی خراب تھی تو ہم سب ان کے پاس گۓ اور ان کی خیریت دریافت کی اور میں نے ان کی ٹانگیں دبائ کیونکہ میں ان سے بہت پیار کرتی اور وہ مجھ سے بہت زیادہ پیار میری دعا ہے کہ اللہ پاک ان کو جلدی صحت یاب کرے آمین
اور کافی دیر ہم وہاں پر بیٹھے رہے اورمیری بیٹی کو میری بہنوں نے اٹھایا ہواتھا اور میرا بیٹا میرے چھوٹے بھائ کے ساتھ کھیلتا رہا اور میں پھر دادو کے گھر سے جب واپس آئ تو شام ہو گئ

آج کی شام

اور پھر جب میں یہاں آئ واپس اپنی امی کے گھر تو میں نے کھانا کھایا میری امی نے مجھے گوشٹ کا سالن ڈال کر دیا اور میں نے تھوڑی سی روٹی کھائ اورکیونکہ اب شام کو دل ہی نہیں کرتا روٹی کھانے کو

IMG_20221120_173343.jpg

IMG_20221120_173335.jpg

اور پھر میرا چھوٹاکزن دودھ لینے کیلیۓ آتا ہے تو میں نے اس سے کہا کہ مجھے واپسی پر مجھے بھی ساتھ لیتے جایئے گا اور اس کا انتظار کرتے کرتے کافی دیر ہوگئ اورپھر میرےابو نےکہا کہ میں تم کوچھوڑآتاگھر تو میرےابو مجھے گھر چھوڑنے کیلیۓ آہی رہے تھے تو میراکزن آگیاپھر میں نے ابو سے بولا آپ واپس چلے جایئں تومیرے ابو پھر واپس چلےگۓاور میں اپنے گھر آگئ اور گھر آکر بچوں کو سلایا

اختتام

اور پھر تھوڑیسی موبائل پرچیٹ اور پھر سوچا پوسٹ لکھ لوں اوکے دوستو یہ تھی میری آجکے دن کی ڈائری جو کہ میں نے آپ اب سے شیئر کی پلیز میری ڈائری کو پڑھیۓ اگر اچھی لگے تو ضرور ووٹ کمنٹس

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Saag bhot acha lg rh h .yqenan is ka taste b mze ka ho ga

det er mad virkelig unikt. jeg kunne godt lide brød bageri produkt, men det ser meget ting ud, din mad og dagbog god, din mor elsker dig, og du nød mad mor hjem

image.png