ایجوکیٹرز کی تمام اسامیاں ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کے تحت ہو گی فیصلہ ہو گیا ہے کیونکہ پی پی ایس سی نے ٹیسٹ لینے سے صاف انکار کر دیا اور میرٹ اکیڈمک کی بنیاد پر بنے گا اب سلیکٹ صرف وہی ہو گے جن کا اکیڈمک میرٹ اچھا ہو گا صرف پانچ مارکس کا انٹرویو ہو گا اور پچانوے مارکس اکیڈمک کیریئر کے ہو گے اور ایم فل اور پی ایچ ڈی والو کو پانچ مارکس اضافی ملے گے بی ایڈ ضروری نہیں اگر کسی کی ہو گی تو اس کو پانچ مارکس اضافی ملے گے
[ From Lahore ]
Dated. 31.10.2022 & 01.11.2022
پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی صدر ملک امجد محمود، صدر ضلع گوجرانوالہ مہر محمد افضل اور صدر ضلع راولپنڈی اخیان گل طاہر نے لاھور میں دو دن پے اینڈ سروس پروٹیکشن و دیگر مسائل کے حوالے سے اھم ترین ملاقاتیں کیں
مورخہ 31 اکتوبر کو تمام اساتذہ تنظیموں کے قائدین کے ساتھ سروس رولز 2014 میں ترمیم کے حوالے سے میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرز اور اساتذہ قائدین نے سروس رولز میں مجوزہ ترامیم کے حوالے سے تفصیلا رائے دھی کی۔ PST سے EST، EST سے SST, SST سے HM اور SS پروموشن کے حوالے سے پہلے سے موجود خامیوں پر کافی حد تک قابو پایا گیا ھے۔ اور بہت اھم ترامیم تجویز کی گئیں ھیں۔ جس میں ریکروٹمنٹ میں 10 فیصد ان سروس کوٹہ، SS اور HM کیڈر کو الگ کرنے کی تجویز، کچھ کیٹیگریز جن میں پہلے صرف 100 فیصد ریکروٹمنٹ تھی۔ اب ان کیٹیگریز میں بھی 20 فیصد پروموشن وغیرہ شامل ھیں۔ پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کی طرف سے سروس رولز 2014 میں ترامیم کے حوالے سے جو تجاویز 2020 اور 2022 میں ڈی پی آئی دفتر میں جمع کروائی گئیں تھیں۔ الحمد اللہ۔ تقریبا ان تمام تجاویز کو مجوزہ سروس رولز میں شامل کر لیا گیا ھے۔
31 اکتوبر کو ھی ڈی پی آئی سیکنڈری ایجوکیشن پنجاب مشتاق احمد سیال صاحب سے پے اینڈ سروس پروٹیکشن کی Financial Implications کے حوالے سے تفصیلا ملاقات کی۔ اور پے پروٹیکشن کےلئے درکار بجٹ کے حوالے سے تیار شدہ Sketches کو زیر بحث لایا گیا۔ ڈی پی آئی صاحب نے ان Sketches کو بغور دیکھنے کے بعد اس حوالے سے ترمیم کی ہدایت کی۔ جن پر کل رات کو مکمل یک سوئی سے کام کرتے ھوئے الحمد اللہ آج یکم نومبر کو پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کی طرف سے Financial implications کے Proposed Sketches ڈی پی آئی (سیکنڈری) اور (ایلیمینٹری) دفاتر میں جمع کروا دیئے گئے ھیں۔ (یہ بات ہر ایجوکیٹرز پر روز روشن کی طرح عیاں ھے۔ کہ ایجوکیٹرز کے مالی معاملات، بقایا جات کے بلز، ریکوریز ، پے چارٹس جیسے پیچیدہ امور پر جتنی خداداد مہارت قائد ایجوکیٹرز ملک امجد محمود کو حاصل ھے۔ اتنی کسی اور کو حاصل نہیں ھے)
ڈی پی آئی سیکنڈری ایجوکیشن مشتاق سیال صاحب سے SST سے HM اور SS پروموشن کے حوالے سے بھی تفصیلا گفتگو ھوئی۔ ڈی پی آئی صاحب نے اس حوالے سے مثبت ریسپانس دیتے ھوئے پروموشن میں درپیش مشکلات کو جلد از جلد دور کرنے کا عندیہ دیا
آج ھی سول سیکرٹریٹ لاھور میں سیکشن آفیسر SE III شرجیل احمد صاحب سے پے اینڈ سروس پروٹیکشن کے کیس ملک امجد محمود بنام سیکرٹری سکولز پر عمل درآمد کے حوالے سے تفصیلا ملاقات کی۔
✨️ 5 اکتوبر کو ضلعی سطح پر اور 19 اکتوبر کو لاھور میں ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے بننے والی کمیٹی اور ملاقاتوں کے بعد پے اینڈ سروس پروٹیکشن پر تیزی سے کام جاری ھے۔ انشاء اللہ۔ پنجاب کے ایجوکیٹرز کو بہت جلد یہ حق ضرور ملے گا۔
اللہ پاک ھمیں اخلاص اور نیک نیتی سے اپنی کمیونٹی کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
میڈیا سیل!
پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ہنجاب
اے ای اوز ایسوسی ایشن پنجاب ضلع میانوالی کے سالانہ انتخابات میانوالی میں ستائیس اکتوبر دوہزار بائیس کو منعقد ہوئے جس میں وقار احمد خان صدر مقصود احمد خان نائب صدر مہوش فاطمہ سینئر نائب صدر، محمد اظہر جنرل سیکرٹری ثاقب سکندرخان فنانس سیکرٹری، نورالدین انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوئے۔
🌷[Update about Pay & Service Protection]
السلام علیکم! محترم ریگولر و کنٹریکٹ ایجوکیٹرز
🌷 19 اکتوبر 2022 کو لاھور میں کامیاب ترین احتجاجی ریلی نکالنے و دھرنا دینے پر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے غیور عہدیداران ؛ کارکنان اور تمام شرکاء کو خراج تحسین و دلی مبارک باد
🌾 ایجوکیٹرز کی Pay & Service پروٹیکشن کے لئے جاری احتجاجی تحریک کی بھرپور حمایت و سپورٹ کرنے پر اگیگا پنجاب و برادر تنظیمات کی لیڈرشپ کا خصوصی شکریہ- الحمدللہ ھمارے نزدیک کریڈٹ کی کوئی حثیت نہیں۔ انشاءاللہ یہ کامیابی ھم سب کی مشترکہ کامیابی ھو گی کیونکہ یہ ھمارے آنرایبل ٹیچرز کے بنیادی حق کی بازیابی کی تحریک ھے۔
🌷 الحمدللہ ٹارگٹ کے حصول کے لئے ھمارا سفر کامیابی سے جاری ھے- آپ سب کے احتجاج کے بھرپور پریشر اور لیڈرشپ کی بہتر حکمت عملی کی بدولت ھم نے کافی کامیابی حاصل کی ھے:
🌿 19 اکتوبر کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تین محترم آفیسرز ایڈیشنل سیکرٹری سکولز ؛ ڈی پی آئی سیکنڈری اور ڈی پی آئی ایلیمنٹری ھماری احتجاجی ریلی میں تشریف لائے اور پھر ان آفیسرز اور محترم اسسٹنٹ کمشنر لاھور سٹی کی دعوت پر ھم مذاکرات کے لئے پنجاب اسمبلی گئے-
🌾 پنجاب اسمبلی میں ھماری صوبائی وزیر پارلیمانی امور "محمد بشارت راجہ صاحب" سے میٹنگ ھوئی جنہوں نے اس سلسلہ میں سیکرٹری سکولز سے بات کرنے اور دیگر مراحل میں اپنی بھرپور سپورٹ کی یقین دہانی کروائی-نیز پنجاب اسمبلی میں:
👈 صوبائی وزیر قانون خرم شہزاد ورک صاحب
👈 سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ صاحب
👈 مشیر وزیراعلیٰ پنجاب رانا سہیل احمد صاحب
👈 ایم پی اے محترمہ عابدہ راجہ صاحبہ
👈 ایم پی اے عرفان اللہ نیازی صاحب
👈 ایم پی اے ملک احمد خان بھچر صاحب
👈ایم پی اے عبدالرحمان خان صاحب
سے بھی ھماری ملاقاتیں ھوئیں اور ان سب نے Pay & Service پروٹیکشن کے آئندہ مراحل یعنی فنانس ڈیپارٹمنٹ ؛ لاء ڈیپارٹمنٹ ؛چیف سیکرٹری آفس ؛ پنجاب اسمبلی سے ایکٹ 2018 میں ترمیم نیز کابینہ و وزیراعلیٰ پنجاب سے منظوری میں اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی-
🌷 محترم سیکرٹری سکول پنجاب کی ڈائریکشن پر ھم پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے تین مرکزی ذمہ داران کو کمیٹی میں شامل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا نیز پہلے بھجوائی گئی سمری میں ڈیمانڈ کی گئی 179 ارب کی رقم کو Re-check کرنے اور ھمارے اصل ایشو Regularization from date of initial Appointment کے حق کو بھی تسلیم کیا گیا-
🌿 اگلے روز 20 اکتوبر کو DPI سیکنڈری مشتاق احمد سیال صاحب اور DPI ایلیمنٹری رانا عبدالقیوم صاحب کے ساتھ ھماری طے شدہ میٹنگ ھوئی جس میں مختلف امور کو زیربحث لایا گیا چونکہ اس سلسلہ میں مذید ورکنگ کی ضرورت تھی لہذا اس ورکنگ کو مکمل کرکے چند روز بعد دوبارہ میٹنگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ الحمدللہ ھم اپنی ورکنگ جاری رکھے ھوئے ہیں- چند روز بعد لاھور میں کمیٹی کی دوبارہ میٹنگ ھو گی-
🌾 یاد رھے کہ ھمارا اصل ہدف Pay Protection کے ساتھ ساتھ Service پروٹیکشن یعنی Date of Initial Appointment سے ریگولرائزیشن کا حق حاصل کرنا ھے نیز ھم تمام SSEs & AEOs کی مستقلی کے ساتھ ساتھ آئندہ سکول اساتذہ کی مستقل بنیادوں پر بھرتی کیلئے بھی کوشاں ہیں تاکہ جن مسائل کا سامنا گزشتہ 20 سالوں میں ھمیں کرنا پڑا ھے۔ ان جیسے مسائل کا سامنا آئندہ بھرتی ھونے والے اساتذہ کو نہ کرنا پڑے اور وہ دوسرے ڈیپارٹمنٹس میں ریگولر سروس تلاش کرنے کی بجائے سکول ونگ میں ھی اطمینان سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے رہیں- برائی کی اصل جڑ یہی ظالمانہ و غیر منصفانہ کنٹریکٹ پالیسی ھے جس کا خاتمہ انتہائی ضروری ھے۔
✌️ ھمیں قوی امید ھے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت اور آپ کے اعتماد و تعاون کی بدولت ھم جلد یہ ٹارگٹ حاصل کر لیں گے اور انشاءاللہ آپ سب کے تمام مراعات سمیت Date of Initial Appointment سے ریگولر آرڈرز جاری ھوں گے-
🌷آخر میں آپ ہر ایک متاثرہ ایجوکیٹر مرد و خاتون سے گزارش ھے کہ اس بیانیہ کو اپنا مستقل مشن بنا لیں کہ ھم نے ہر صورت اپنا غصب شدہ حق (Pay & سروس پروٹیکشن) واپس لینا ھے۔ اس مقصد کے لئے اپنے آپ کو اور دوسروں کو ذہنی طور پر تیار رکھیں کیونکہ ھمیں اس سلسلہ میں غیر ضروری تاخیر کی صورت میں بنی گالہ اسلام آباد میں بھی دھرنا دینا ھو گا نیز ھم ضرورت پڑنے پر مجبوراً تعلیمی بائیکاٹ یا ہڑتال کی کال بھی دے سکتے ہیں۔ اس مشکل ترین ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لئے پنجاب کے 41 اضلاع کے تقریباً اڑھائی لاکھ ایجوکیٹرز و دیگر کنٹریکٹ پر بھرتی شدہ اساتذہ و آفیسرز (AEOs ؛ SS ؛ SSS ؛ HM ؛ Sr. HM اور Dy. DEOs کو بھی ھمارے ساتھ بھرپور تعاون کرنا ھو گا-
🌿 اللہ رب العزت ھم سب کا حامی و ناصر ھو۔ آمین