شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والاہے
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سناؤ اسٹیمیٹ فیملی کے ممبران آپ کا کیا حال چال ہے
امید کرتا ہوں سب خیریت سے ہوں گے
الحمدللہ میں بھی اللہ کے فضل سے اچھے ہو
اپنی ڈائری لکھنے سے پہلے ایک حدیث پیش کرتا ہوں آپ کی خدمت میں
(انسان کی غلط سوچ )
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا پاک ارشاد ہے :
ابن آدم کہتا ہے ۔۔۔۔میرا مال ۔۔۔میرا مال ۔۔۔حالانکہ اے انسان!
تیرا ملال تو صرف وہ ہے ۔۔۔جو تو نے صدقہ کر دیا یا کھا کر ختم کر دیا۔۔۔۔یا پہن کر پوسیدہ کر دیا _،
(ترمذی )
اب میں اپنی بات شروع کرتا ہوں
یہ میری کل کی ڈائری ہے یعنی کے بروز جمعرات موبائل میں فالٹ ہونے کی وجہ سےکل میں نہیں لکھ سکا جو کہ آج میں آپ کی خدمت میں پیش کرنے جا رہا ہوں
روزانہ کی طرح صبح اٹھ کر نمازپڑھائی نماز کے بعد بچوں کو قرآن پاک پڑھایا گیارہ بجے چھٹی کرنے کے بعد کھانا کھا کر میں سو گیا پھرظہر کو اٹھ کر نماز پڑھائی پھر تقریبا ساڑھے تین بجے بچے آ گئے ان کو پڑھانے لگ اتنے میں میرا ایک سٹوڈنٹ تھا جو تقریبا آج سے دو سال پہلے
بلڈ کینسر ہونے کی وجہ سے فوت ہوگیا تھا ماشاءاللہ وہ بہت ہی اچھا بچہ تھا بالکل با اخلاق اور ماشاءاللہ بہت ہی خوبصورت بچہ تھا اس کا نام علی عباس تھا اس کے والد صاحب آئے میرے پاس کہا کہ بیٹا آج علی عباس کی برسی ہے اس کے لئے ختم پڑھ وانا ہے قرآن پاک کا پھر میں نے بچوں ختم پڑھنے کا کہا بچوں نے ختم پڑھا
ساڑھے چار بجے دعا کروائی اس کے بعد بچے ان کے گھر چلے گئے انہوں نے بچوں کے لیے چاول بنائے ہوئے تھے بچے چاول کھا کر اپنے اپنے گھر چلے گئے اتن اتنے میں عصر کی نماز کا ٹائم ہوگیا پھر میں نے عصر کی نماز پڑھائی نماز پڑھانے کے بعدمیرے ایک مقتدی نے کہا قاری صاحب او آپ کو گھما پھرا کر لے او تھوڑا فریش ہو جاؤ گے آج جمعرات بھی ہے مغرب کے بعد بچوں کی بھی چھوٹی ہوتی ہے پھہر ہم موٹرسائیکل لے کر نکل پڑے پہلے ہم نہر پہ گئے جو ہم سے تقریبا تین سے چار کلومیٹر کے فاصلے پر ہے
![IMG20220602183110.jpg](
نہر کے کنارےپےایک نلکا جس کا ماشااللہ بہت ہی ٹھنڈا اور صاف پانی ہوتا ہے ہم نے پہلے جا کر اس نلکے سے منہ ہاتھ پھر پانی پیا پانی پینے کے بعد آگے فٹبال گراؤنڈ ہے اس کی طرف نکل پڑے
وہاں پر تھوڑی دیر میچ دیکھا اس کے بعد وہاں سے واپس اپنے گاؤں کی طرف نکل پڑے
یہ تھی میری ڈائری امید ہے سب کو پسند آئی ہوگی اچھا جی اوکے اللہ حافظ زندگی باقی تو ملاقات باقی فی امان اللہ