آج کی پوسٹ

in hive-104522 •  3 years ago 

شروع کرتی ہو اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے میں امید کرتی ہوں کے میری تمام بہنیں ٹھیک ٹھاک ہو گی اور اچھے روزے گزر رہے ہونگے الحمدللہ میں بھی بالکل ٹھیک ہوں میری دعا ہے کہ اللہ پاک رمضان کے اس دوسرے عشرے میں ہماری مغفرت فرمائے میں نے ایک دن رسالہ پڑھتے ہوئے ایک بہت ہی سبق آمیز بات پڑیں اور میرا دل ہوا کہ میں اسے اپنی بہنوں کے ساتھ شئیر کروں

سلطان محمود غزنوی کا ایک دانا وزیر تھا جس کا نام ایاز تھا ایاز بادشاہ کو بہت پسند تھا
ایک مرتبہ یوں ہوا کہ بادشاہ نے ایاز کو خربوزے کا ایک ٹکڑا کاٹ کر پیش کیا ایاز نے وہ لیکر خوشی خوشی کھالیا بدستور بادشاہ نے ایک اور کاٹ کر دیا حتی کہ بجز ایک ٹکڑے کے سارا خربوزہ بادشاہ نے ایاز کو پیش کیا اور ایاز نے خوشی خوشی کھا لیا اب جو ایک ٹکڑا بچ گیا تھا وہ بادشاہ خود کھانے لگا جیسے ہی بادشاہ نے وہ ٹکڑا منہ کے قریب کیا تو وہ انتہائی کڑوا تھا لہذا بادشاہ نے تھو تھو کر کے پھینک دیا اور ایاز سے کہا کہ ایاز!
میں نے تجھے جب یہ خربوزہ پیش کیا تو تم نے مجھے اس کی کڑواہٹ کی خبر کیوں نہ دی تاکہ میں تمہیں اور نہ دیتا اور تم ہو کہ کڑوا خربوزہ بھی مزے مزے سے کھا گئے اور کوئی شکایت نہ کی اور کوئی گلہ شکوہ نہ کیا
تو ایاز نے کمال کا جملہ کہا کہ جس ہاتھ سے زندگی بھر میٹھا کھایا ہے آج اس ہاتھ سے کچھ کڑوا مل گیا تو کیا میں شکوہ کرتا پھروں
قارئین یہی حال ہمارا ہونا چاہئے کہ جس رب نے ہمیں گیارہ ماہ طرح طرح کی نعمتوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیا اگر وہی رب ہمیں ایک ماہ روزہ رکھنے کا حکم ارشاد فرمائے تو ہمیں سر تسلیم خم کرتے ہوئے حکم ربانی کو قبول کرنا چاہئے اور تمام کے تمام روزے شوق و محبت سے رکھنے چاہئیں
اللہ عمل کی توفیق نصیب فرمائے

IMG20220415165212.jpg

IMG20220415165143.jpg

IMG20220415165128.jpg

IMG20220415164510.jpg

IMG20220415164324.jpg

IMG20220415164314.jpg

IMG20220415164300.jpg

IMG20220415163654.jpg

میری بیٹی کے سکول میں پیپر ختم ہوگئے ہیں تو ٹیچر نے عارضی طور پر بچوں کو دوسرے بچوں سے لے کر پرانی کتابیں پڑھنے کو دی ہیں تو میری بیٹی بھی آج سکول سے پرانی کتابیں لائی جو تھوڑی بہت پٹی ہوئی تھی جب میں نے ان کتابوں کو دیکھا تو ان کو سلائی کرنے لگی تاکہ نئی کتابیں ملنے تک یہ پرانی کتابیں مزید پھٹ نہ جائیں کتابوں کو سلائی کرتے وقت میں نے فوٹو بھی بنائے جو پوسٹ کر رہی ہوں

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Great effort!
Your post has been curated by 'Arts Curator'. I appreciate your efforts, keep making quality posts and get a chance to win a vote from our Curation team.

image.png

Loading...
Loading...

ap nay achi post lakhi jis ma jilad ka tariqa batya hai ma kasy vote loo ap mujay batain

ayaz ki bat dorust hai meetha ka sath karwa bhe chal jata hai

Beutiful post apny bht achi photography ki h

NICE POST

ap nay book i sali bhut achi ki hai cover mazobot hai

no pude entender lo que estás cosiendo, puedo sentir la aguja que tiene hilo en el agujero

بک کو محفوظ کرکے آپ نے بہت اچھا کیا ہے