آج کی ریسیپی

in hive-104522 •  3 years ago 

بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے سب سے پہلے اردو کمیٹی کے تمام ممبرروں اور بہنوں اسلام علیکم
امید کرتی ہوں کہ آپ سب بہینں اور بھائی خیر و عافیت سے ہونگے اللہ کی کرم نوازی سے میں بھی بالکل ٹھیک ہوں آج میں اپنی بہنوں کے ساتھ ایک ریسپی شیئر کر رہی ہو جو کہ بہت ہی لذیذ اور مزیدار بنتی ہے اور اس کے بنانے کا طریقہ بھی انتہائی آسان ہے اور یہ ریسیپی مٹر اور آلو کی ہے جو کہ سبزیوں میں انتہائی مزیدار ہے اور اس کا بنانے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے

جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں

1-مٹر
2-آلو
3-پیاز
4- سبز مرچ
5- سبز دنیہ
6-تیل
7-نمک اور لال مرچ
8-ٹماٹر

IMG-20211120-WA0056.jpg

IMG-20211120-WA0055.jpg

IMG-20211120-WA0054.jpg

IMG-20211120-WA0062.jpg

IMG-20211120-WA0061.jpg

IMG-20211120-WA0053.jpg

IMG-20211120-WA0058.jpg

بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے آپ مٹر میں سے مٹر نکالیں اور پھر آلو سے کو دھو کر چھلکا اتار کر ان کو چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں اور ساتھ ٹماٹر اور پیاز بھی چھوٹی چھوٹی کاٹ لیں پھر ان سب چیزوں کو باری باری صاف پانی سے دھوئیں
پھر ایک دیگچی میں تیل ڈالیں جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں پیاز ڈال دیں اور جب پیاز براؤن ہو جائےتو ان سبزیوں کو اس میں ڈال دیں اور کچھ وقت کے لئے بھونیں اور ساتھ میں لال مرچ اور نمک ڈال دیں پھر تھوڑا سا پانی ڈال کر ان کو گھل نے کے لئے چھوڑ دیں جب آلو اور مٹر اچھی طرح گل جائیں تو اوپر سے سبز مرچ اور دھنیا کو چھوٹا چھوٹا کاٹ کر ڈال دیں دو سے تین منٹ کے لیے دم پر رکھیں تو آپ کی ڈش تیار اس گرم روٹی کے ساتھ تناول فرمائیں شکریہ

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Ap n matr alu bnany ka bht acha treeqa btaya h,

very easy and quick recepi