شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے میں امید کرتی ہوں کہ میری بہن نے اپنے بچوں اور فیملی کے ساتھ خوش ہوگی آج میں اپنی بہنوں کے ساتھ کلیجی بنانے کا طریقہ شئیر کر رہی ہوں پہلے میں نے اپنی بہنوں کے ساتھ مرغی کی کلیجی بنانے کا طریقہ شئیر کیا تھا آج میں بڑے جانور گائے بھینس کی کلیجی بنانے جا رہی ہو کلیجی بنانے کا طریقہ گوشت بنانے کے طریقے کی طرح ہے کلیجی بنانے کے لیے آپ کو جو چیزیں درکار ہیں وہ یہ ہیں کلیجی پیاز چنا کی دال بھی مصالحہ جات سب سے پہلے آپ کلیجی لے کر اس کے چھری کی مدد سے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں
پھر اس کو پانی کے ساتھ اچھی طرح دھو کر علیحدہ رکھ دیں تاکہ اس میں سے اضافی پانی نکل جائے پھر آپ تین سے چار درمیانے درجے کی پیاز لے کر ان کو چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں پیاز کی یہ مقدار کلیجی کے تین پاو سے ایک کلو تک کے لیے کافی ہیں پھر ایک دیکچی میں پانی ڈال کر اس میں پیاز اور کلیجی ڈال دیں اور ساتھ میں چنا کی دال بھی ڈال دیں جب کلیجی اور داک اچھی طرح گل جائے تو اس میں باقی مسالہ جات ڈال کر ائل بھی ڈال دیں پھر اردو ہلکی آنچ پر اچھی طرح پکائیں جب کلیجی کا مسا لہ بن جائے اور آئل بھی نکل آئے تو اس کو اچھی طرح بھون لیں اس کے بعد آپ کلیجی میں تھوڑا سا پانی ڈال کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے مزید پکائیں پھر اپنی ضرورت اور حساب کے مطابق کلیجی میں شوراہ رکھیں اور پھر دیکچی کے نیچے سے اگ نکال لیں آپ کی کلیجی تیار ہو جائے گی کسی پلیٹ میں ڈال کر میں مہمانوں یا گھر والوں کے سامنے پیش کر سکتے ہیں
Delicious food, tasty spicy
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit