جمعہ کے دن کی ڈائری

in hive-104522 •  2 years ago 

اردو کمیونٹی کے دوستوں اور بھائیوں کو السلام علیکم میں امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیر و عافیت سے ہوں گے میں بھی خیر و عافیت سے ہو آپ سب دوستوں کو جمعۃ المبارک کا دن مبارک ہو آج 23 روزہ ہے سحری کے ٹائم جب میری آنکھ کھلی تو میں نے موبائل پر ٹائم دیکھا تو سحری کا ٹائم ختم ہونے میں پچاس منٹ باقی تھے میں نے اٹھ کر وضو کیا اور پھر سحری کرنے کے لئے کچن میں چلا گیا میں نے جا کر سحری کی اور پھر اپنے کمرے میں آ کر قرآن پاک کی تلاوت کرنے لگا جب فجر کی اذان ہوئی تو میں نے نماز فجر ادا کی تھی اور پھر بستر پر جا کر لیٹ گیا آٹھ بجے اٹھ کر میں نے منہ ہاتھ دھویا اور پھر گھاس کاٹنے کے لیے زمین پر چلا گیا میں نے جا کر گھاس کاٹا پھر گھر واپس آ کر نہا دھو کر میلا منڈی پر گیا جہاں سے میں نے عید الفطر کے دن گھر پر پکانے کے لیے دیسی مرغی خریدنی تھی مگر جب میں نے دیسی مرغیوں کے ریٹ کے بارے میں پوچھا تو بہت ہی زیادہ بتا رہے تھے جو کہ میری پہنچ سے بہت دور تھے پھر گرمی بھی ہو رہی تھی تو میں وہاں سے سے گیارہ بجے میں گھر واپس آیا اور اپنے کمرے میں جا کر سو گیا آج گرمی بھی بہت ہی زیادہ تھی پھر ایک بجے اٹھ کر میں واش روم میں گیا جہاں سے میرا دھو کر کپڑے تبدیل کئے اور نماز جمعہ کی تیاری کرنے لگا میں نے چار رکعت نماز سنت گھر پر ادا کی اور پھر جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا جمعہ کی نماز ادا کرکے میں گھر واپس آیا اور قرآن پاک کی تلاوت کرنے لگا اس کے بعد میں نے موبائل نکالا اور اردو کمیونٹی کے دوستوں کی پوسٹیں پڑھنے لگا اور ان پر کمنٹس کیے پانچ بجے جب عصر کی اذان ہوئی
IMG20230414084812.jpg

IMG20230414084514.jpg

IMG20230414084504.jpg

IMG20230414084419.jpg

IMG20230414084359.jpg

IMG20230414081230.jpg

IMG20230414081220.jpg
تو میں نے نماز عصر ادا کرکے ارے پر دوستوں کے ساتھ گپ شپ لگانے کے لیے چلا گیا ہماری دوستوں کی گفتگو میں آج خاص موضوع سپریم کوٹ کے الیکشن کے فیصلے کے بارے میں تھا جب افطار کے ٹائم میں بیس منٹ باقی تھے تو میں گھر واپس آیا اور وضو کرکے افطاری کا انتظار کرنے لگا روزہ افطار کر کے میں نے نماز مغرب ادا کی اور پھر آج کی ڈائری لکھنے لگا امید ہے کہ آپ سب دوستوں کو پسند آئے گی

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

son los mercados de pájaros. hay muchas personas sosteniendo pájaros como gallinas, gallos, hermoso marekt