آج کی سٹیم ڈائیری

in hive-104522 •  4 years ago 

میری طرف سے تمام دوستوں اور بھائیوں کو السلام علیکم میں امید کرتا ہوں کہ تمام دوست خیر و عافیت سے ہونگے اور اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہوں گے میری دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے اللہ پاک کے فضل و کرم سے میں بھی خیروعافیت سے ہوں اور اچھے دن رہا ہوں میری دعا ہے کہ اللہ پاک سب مسلمانوں کو آنے والی ہر مصیبت سے محفوظ رکھے آج اتوار کا دن ہے آج کی ڈائیری کا اغاز بھی میں اللہ پاک کے با برکت نام سے شروع کرتا ہوں آج صبح مجھے امی نے آج اٹھایا ج تو اس وقت نماز میں سے تھوڑا سا وقت باقی تھا جلدی جلدی اٹھ کر واش روم میں وضوکر کے نماز ادا کرنے لگا نماز ادا کر نے کے بعد ناشتہ تیار ہو اور ناشتہ کے بعد امی نے جانوروں کا چارہ کاٹنے کے لیے بھیج دیا گھر سے موٹرسائیکل نکالا اور اس پر رسی اور کوہاڑی بند کر کھیتوں میں چارہ کاٹنے چل گیا جب میں کھیتوں میں پہنچا تو سورج نکل رہا تھا
IMG20210619052424.jpg

IMG20210619052157.jpg

IMG20210619052143.jpg

IMG20210619052126.jpg

وہاں پر پہنچ کر سب سے پہلے میں نے جانوروں کے لئے چارہ کاٹا اس کے بعد میں نے کوہاڑی کی مدد سے پودوں کی ٹینوں کو کاٹنے لگا اور ساتھ ساتھ ایک طرف بھی رکھتا گیا جو کہ پودے کافی زیادہ تھے اس لیے مجھے کاٹتے کاٹتے ہیں دن کے گیارہ بج گئے اور گرمی بھی زیادہ ہونے لگی کچھ میں نے لگی ہوئی باڑ کی تاروں کو جوڑوا اور پھر جب کافی تھک گیا تو گھاس کو موٹرسائیکل پر رکھ کر گھر آ گیا
گھر آ کر واش روم میں نہانے چلا گیا اور کچھ ٹائم کیلئے ارے پر چلا گیا پھر گھر اکر روٹی کھانے لگا روٹی کھا کر میں اپنے کمرے میں چلا گیا اور تھوڑی دیر کے لیے آرام کیا پھر جب میں دوپہر کو اٹھا تو اس وقت موسم چینچ تھا ہلکی ہلکی بارش ہو گئی تھی اور موسم بہت ہی پیارا بنا ہوا تھا اٹھ کر وضو کیا اور نماز ظہر ادا کی اور پھرعصر کی نماز پڑھ کر ایک دوست کی صلح کی تقریبات پر جانا تھا وہاں جانے کی تیاری کرنے لگا پھر ایک دوست کو کال کی وہ بھی تیار کھڑا تھا موٹر سائیکل نکل کر اس کو ساتھ لے کر صلح پر چلا گیا تقریب مسجد میں تھی وہاں پر کافی لوگوں کودعوت تھی جس میں پیر صاحب بھی آئے ہوئے تھے ۔ صلح کی تقریب ختم ہوئی تو حلوہ اور چائے دی گئی آخر میں دعا خیر کی ۔

اور وہی پر دوستوں کے ساتھ گپ شپ پر بیٹھ گیا اور اور مغرب کی اذان سے پہلے گھر آیا اور نماز مغرب ادا پھر آج کی ڈائیری لکھنے لگ گیا

IMG-20210620-WA0043.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Nice dairi.

beautiful diary and you shared your day with us, nice photography excellent work