سٹیم کے دوستوں السلام علیکم میں امید کرتا ہوں کہ اپ سب دوست ٹھیک ٹھاک ہوں گے اپ سب کی دعاؤں اور اللہ پاک کی کرم نوازی سے میں بھی بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں دوستو سویرے اٹھ کر میں نے منہ ہاتھ دھویا اور ناشتہ کرنے کے بعد نہا دھوکا اور گھر کے لیے گوشت لینے چلا گیا گوشت لے کر واپس ایا تو میں ارے پر گیا جہاں پر مستری اور مزدور ائے ہوئے تھے میں نے ان کو اج کے کام کے بارے میں سمجھایا اور پھر ایک دوست کے ساتھ پائی خیل اسٹیشن پر میلہ منڈی مویشیاں دیکھنے کے لیے چلا گیا ہم میلا منڈی مویشیوں پہنچ کر موٹر سائیکل کو ایک سائیڈ پر کھڑا کیا اور پھر جانوروں والی سائیڈ پر گئے اج قربانی والے کافی جانور ائے ہوئے تھے ہم نے بھی کافی سارے جانور دیکھے اور ان کی قیمتوں کے بارے میں معلومات لی میرے خیال کے مطابق جانوروں کا ریٹ کافی کم ہو رہا ہے کیونکہ ہر بندے کی قوت خرید سے باہر ہیں ہم نے کافی دیر میلے منڈی میں جانوروں کو دیکھا اور پھر جا کر ایک چاولوں والی دکان پر بیٹھ گئے جہاں پر ہم نے ایک کلو چاول اور ساتھ میں حلوے کا ارڈر کیا تھوڑی دیر کے بعد ہمارا ارڈر اگیا ہم نے ہاتھ دھوئے
اور چاول کھانے لگے پھر ہمارے لیے تھوڑی سی جلیبیاں بھی دکاندار لے کر اگیا کیونکہ وہ ہمارا جاننے والا تھا ہم نے چاول کھائے اور موٹر سائیکل ہونے کال کر گھر کی راہ لی جب میں گھر پہنچا تو اس وقت 11 بج رہے تھے پھر گھر پر روٹی تیار ہوئی تو میں نے تھوڑی سی روٹی کھائی اور اپنے کمرے میں جا کر پنکھا چلا کر ارام کرنے لگا دوپہر کو اٹھ کر میں نے منہ ہاتھ دھویا اور پھر نہاد ہو کر نماز پڑھ کر اج کی ڈائری لکھنے لگا امید کرتا ہوں کہ اپ سب دوستوں کو میری اج کی ڈائری پسند ائے گی