اسٹیم کے دوستو السلام علیکم میں امید کرتا ہوں کہ اپ سب دوست ٹھیک ٹھاک ہوں گے الحمدللہ میں بھی ٹھیک ٹھاک ہوں دوستو اج جمعے کی دن کی ڈائری لے کر میں اپ دوستوں کے سامنے حاضر ہوا ہوں اج سویرے جب میری انکھ کھلی تو اس وقت چھ بج رہے تھے میں نے منہ ہاتھ دھویا اور پھر ناشتہ کرنے کے بعد گھر کے ضروری کام اور پھر نہا دھو کر مویشی منڈی پر چلا گیا جو ہمارے گھر کے کچھ بھی فاصلے پر ہوتی ہے میں نے وہاں جا کر مویشیوں کے ریٹ پوچھے تا کہ عید کے لیے کوئی مناسب قیمت پر مل جائے تو لے لیا جائے مگر گرمی کی وجہ سے بہت ہی کم مویشی منڈی پر ائے ہوئے تھے مجھے ایک دو بھیڑیں پسند ائی لیکن ان کی قیمت اسمان پر بات کر رہی تھی
جو میری توفیق سے بالاتر تھی گرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے پھر میں بھی واپس ایا اور پراپرٹی کے افس میں بیٹھ گیا جہاں پر میں نے بیٹھ کر ٹھنڈا پانی پیا اور تھوڑا سا ارام کرنے کے بعد میں گھر واپس ا گیا گھر ایا تو روٹی تیار تھی میں نے روٹی کھائی اور پھر اپنے کمرے میں جا کر موبائل استعمال کرنے لگا پھر ایک بجے اٹھ کر میں ہاتھ ہو کر غسل کیا اور جمعہ کی نماز کے لیے مسجد میں چلا گیا مسجد سے واپس ایا اور میں نے باقی نماز گھر پر ہی ادا کی اور پھر میں ارام کرنے کے لیے کمرے میں جا کر سو گیا عصر کے وقت اٹھ کر میں نے وضو کیا اور نماز عصر ادا کر کے دوستوں کے پاس چلا گیا مغرب تک دوستوں کے پاس رہا اور پھر واپس ایا میں امید کرتا ہوں کہ اپ سب دوستوں کو میری اج کی ڈائری پسند ائی ہوگی میلے پر میں نے کچھ فوٹوگرافی بھی کی تھی جو اپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں