ترقی کی خوشی میں مٹھائی کھائی

in hive-104522 •  2 years ago 

اردو کمیونٹی کے دوستوں اور بھائیوں کو میری طرف سے پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے اللہ پاک کے فضل اور کرم سے میں بالکل ٹھیک ہوں اور اپنے تمام بھائیوں کے لئے دعا گو ہوں کہ اللہ پاک آپ سب کو ہمیشہ سلامت رکھے سویرے جب میری آنکھ کھلی تو اس وقت فجر کی اذان ہو رہی تھی میں اٹھ کر واش روم گیا اور پھر وہاں سے وضو کر کے نماز فجر ادا کرنے لگا پھر میں نے قرآن پاک کی تلاوت کی اور پھر ناشتہ کر کے میں نے موٹرسائیکل نکالا اور جانوروں کا گھاس کاٹنے کے لئے چلا گیا اور صبح سے ہی گرمی زیادہ محسوس ہونے لگی تھی گھاس کاٹ کر میں گھر واپس آیا اور واش روم میں نہا دھو کر کپڑے تبدیل کیے اور پھر ارے پر کام کرنے کے لئے چلا گیا اس کے بعد میں پراپرٹی کے آفس میں بیٹھ کر چائے پی اور پھر بارہ بجے گھر واپس آ گیا منہ دھویا اور روٹی کھانے لگا تو میں روٹی کھانے بیٹھ گیا روٹی کھا کر اپنے کمرے میں جا کر کولر چلا کر سو گیا پھر تین بجے اٹھ کر کے وضو کیا نماز ظہر ادا کرکے گھر پر بیٹھا رہا پھر عصر کی اذان ہوئی تو میں نے وضو کیا اور نماز عصر ادا کر کے دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرنے کے لئے ارے پر چلا گیا
IMG20230608182917.jpg

IMG20230608181935.jpg

IMG20230608181929.jpg

IMG20230608181927.jpg
جب میں ارے پر پہنچا تو وہاں پر ایک دوست اپنی بھائی کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی کی خوشی میں مٹھائی لے کر آیا ہوا تھا آپ دوستوں نے اس کے بھائی کی مبارک باد دی اور پھر مٹھائی کھائی جب مغرب کی اذان ہوئی تو سب اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے اور میں بھی گھر واپس آیا اور وضو کرکے نماز مغرب ادا کی اور روٹی کھا کر آج کی ڈائری لکھنے لگا

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Felicidades, cada éxito es para cambiar la vida.