The diary game|| 19 April 2022|| beautiful gajra photographay

in hive-104522 •  3 years ago 

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

میں اپنی پوسٹ کا آغاز اللہ پاک کے زکر سے کرونگی
اللہ رب العزت نے اتنی نعمتیں ہمیں عطا کی ہیں کہ نعمتوں کو انسان شمار نہیں کر سکتا۔ انسان سوچتا ہے کہ مجھے فلاں چیز کی ضرورت ہے اور وہ چیز تو میرے پاس ہونی چاہیے لیکن اگر انسان چند لمحے کے لیے سوچے کہ مجھے کتنی نعمتیں اللہ سے مانگ کر اور خود محنت کر کے ملی ہیں اور کتنی چیزیں ہیں جس کے لیے انسان نے سوچا ہے کہ مجھے مل جائیں تو ہر انسان اس نتیجہ پر پہنچے گا کہ اس کو اللہ تعالیٰ نے جو نعمتیں دی ہیں بغیر اس کے سوچے بغیر مانگے بغیر محنت کیے ان کی مقدار بہت زیادہ ہے کئی نعمتیں ایسی نظر آئیں گی جن کے مانگنے کا کبھی خیال بھی نہ آیا ہو گا حالانکہ ان کے بغیر انسان زندہ بھی نہیں رہ سکتا لیکن اللہ نے وہ نعمتیں بھی انسان کو عطا فرمائی ہیں۔اب ان تمام نعمتوں کا تقاضا ہے کہ انسان ان کا شکر ادا کرے

میری آج کی ڈائری

میں آج 2:30 بجے اٹھی اور بہن کو بھی اٹھایا سب سے پہلے دانت برش کیۓ منہ ہاتھ دھویا وضو کیا اور پھر ہم دونوں بہنوں نے مل کے نماز تہجد ادا کی پھر امی کی ہیلپ کی سحری بنانے میں جب سحری بن گئی تو سب کو جگایا سب نے مل کے کھانا کھایا ہم نے چوری بنائی ساتھ میں دہی اور سالن بھی تھا کیونکہ کوئی دہی کے ساتھ روزہ رکھتا ہے تو کوئی چوری اور سالن کے ساتھ ہم سب نے مل کے کھانا کھایا پھر ایک ایک کپ چائے پی پھر کچھ دیر بیٹھی اس کے بعد روزہ بند ہو گیا تو روزہ بند کیا اس کے بعد کچھ دیر تسبیح پڑھی جب آزان ہو گئی تو نماز پڑھی پھر قرآن پاک پڑھا اس کے بعد سو گئی پھر صبح آنکھ کھلی تو منہ ہاتھ دھویا اس کے بعد سب کے بستر سمیٹے اور کمروں سے جھاڑو لگایا اور ڈسٹنگ کی پھر صحن سے جھاڑو لگایا اس کے بعد فرج سے برف نکالی اور پانی بھر کے رکھاکیوںکہ سب باری باری فریج کھولتے اس لیے امی نے کہا کہ بھر کے رکھ دو پھر اس کے بعد میں نے منہ ہاتھ دھویا اور کیٹ گئ کچھ دیر کے لیے
Snapchat-776117217.jpg

Snapchat-1191857877.jpg

Snapchat-290741181.jpg

Snapchat-77016424.jpg

Snapchat-726820879.jpg

Snapchat-280505199.jpg

Snapchat-1931954577.jpg
پھر دوکان سے گجرے لینے جانا تھا میں اور میری کزان گئ گجرے لیے میں نے سب کزانوں کے لیے اپنے لیے لیے پھر گھر آکے ڈالے بہت اچھے لگے میں نے کچھ تصویریں بھی بنائی ہیں جو کہ ابھی آپ سب کے ساتھ شیئر کی ہے اب میں لیٹی ہوئی ہو اور پوسٹ لکھ رہی ہوں امید کرتی ہوں کہ آپ سب کو میری آج کی ڈائری پسند آئے گی آدھے دن کی ڈائری اگر پسند آئے گی

اپنا بہت سارا خیال رکھیے گا اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو آمین ثم آمین 🤲

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

لاجواب فوٹو گرافی
انتہائی معذرت خواہ ہوں سلائی سینٹر پر عید کے کام کی وجہ سے مصروف ھوں

خیر ہے جی کوئی بات نی آپ جاری رکھے اپنا کام اللہ کامیاب کرے آپ کو

Bhot pearay lag rhay hain jnab ap ko gajray

Achaaa ji thanks

Gajry bht pyry hn

Loading...