The diary game

in hive-117276 •  8 months ago 

السلام علیکم دوستو کیسے ہو امید کرتا ہوں سب خیریت سے ہوں گے میں بھی اللہ کے فضل و کرم سے ٹھیک ہوں میں دعا کرتا ہوں ، اے اللہ ، ہمیں اچھی صحت کے ساتھ ایک نئی صبح عطا کرنے کا شکریہ۔ اے خدا ، ہمارے ایمان ، جان ، مال ، عزت اور وقار کی حفاظت فرما۔ ہر صبح ، خدا ہم سب پر رحم فرمائے ، اور خوشی ہمارا مقدر ہو۔ اور اللہ تعالی ہمیں حلال رزق حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے سلامتی اور صحت ہمارے خاندان کے ہر فرد کے ساتھ ہو۔ اللہ تعالٰی آپ سب کو کائنات کی ساری نعمتیں عطا فرمائے اور اللہ تعالی آپ سب کو ان سب چیزوں سے بچائے جن سے بچنا ہمارے حق میں بہتر ہے۔ ہم سب کو لوگوں کے لئے سہولیات پیدا کرنے میں اللہ تعالی ہماری مدد کرے

IMG_20211103_170314666.jpg

دوستو آج میں صبح سویرے معمول کے مطابق آٹھا پھر میں ورزش کرنے کے لئے باہر چلا گیا بیس منٹ ورزش کی اور پھر میں گھر واپس آیا نہانے کے بعد میں نے امی سے کہا میرا ناشتہ تیار کرو امی نے ناشتہ تیار کیا ناشتہ کرنے کے بعد پھر میں کچھ وقت اپنا موبائل استعمال کرنے لگا سات بجے میں پھر کام پہ جانے کے لئے تیار ہونے لگا ساڑھے سات بجے میں کام کے لئے گھر سے چل پڑا آگے میرا استاد کھڑا تھا اس کے ساتھ کام والے گھر کی طرف چل پڑی وہاں پہنچے سب سے پہلے ہم نے چھت کو پینٹ کرنا تھا ہم نے پینٹ اور مٹی کے تیل کو مکس کیا پہلے ہم نے سفید پینٹ جو ٹیلوں پر لگانا تھا چھت کی تمام ٹیلوں کو پینٹ کرنا شروع کیا

IMG_20211105_143948678.jpg

IMG20211105142913.jpg

IMG20211105142929.jpg

جب ہم نے ٹیل پینٹ کر لی پھر ہم نے گارڈر اور ٹی آر پینٹ کیا اس کے بعد تمام دیوار پر گریس وال لگانا تھی گریس وال لگانے سے پہلے ہم نے دیوار کی ناپ کی اور اس میں چاک کی مدد سے ڈیزائن بنانا شروع کیا جب تمام ڈیزائن بن گئے پھر ہم نے رسی کو ڈیزائن کہ اوپر کلوں کی مدد سے لگانا شروع کر دیا جب تمام ڈیزائن رسی کے ساتھ بنا لیں ہم نے پھر ہم نے گریس وال کو لگانا شروع کر دیا اور کچھ تصویریں میں نے بنائی جو آپ دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں جب کام ختم کرکے ہم گھر واپس پہنچے تو مغرب کی اذان ہونے والی تھی یہ تھی میری آج کی مصروفیات

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!