(والدین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آؤ)

in hive-120412 •  3 years ago 

IMG-20210725-WA0001.jpg
Source

(والدین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آؤ)

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: اور جب تم کو کوئی سلام کرے تو تم اس سے بہتر الفاظ میں سلام کا جواب دو یا کم از کم جواب میں وہی الفاظ کہہ دو، جو پہلے شخص نے کہے تھے، بلا شبہ اللّٰہ تعالیٰ ہر چیز کا یعنی ہر عمل کا حساب لینے والے ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ارشاد فرمایا: اور آپ کے رب نے یہ حکم دے دیا ہے کہ اس معبود برحق کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔

اور تم والدین کے ساتھ حُسن سلوک سے پیش آؤ، اگر ان میں سے ایک یا دونوں تیرے سامنے بوڑھاپے کو پہنچ جائیں تو اس وقت بھی کبھی اُن کو "ہوں" مت کہنا، اور نہ انکو جھڑکنا اور انتہائی نرمی اور ادب کے ساتھ ان سے بات کرنا۔

اور ان کے سامنے شفقت سے انکساری کے ساتھ جھکے رہنا اور یوں دعا کرتے رہنا:

اے میرے رب! جس طرح انہوں نے بچپن میں میری پرورش کی ہے اسی طرح آپ بھی ان دونوں پر رحم فرمائیے۔

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!