The diarygame 15||December||2024 Club5050

in hive-153970 •  10 months ago 

شروع اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے سب تعریفیں اسی کی ہیں اور اسکے علاوہ کوئی عبادت کے لائق اللہ کا نا کوئی ہمسر ہے نا سانی نا وہ کسی کا باپ ہے اور نا اس کی کوئی اولاد ساری اچھائیاں اسی کی ہیں اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں

صبح کا وقت

اسلاواعلیکم اسٹیمٹس امید کرتی ہوں آپ سب خیریت سے ہوں گے اور اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہوں گے آج میں کافی دن بعد ڈائری لکھ رہی ہوں دراصل بچوں کی اسکول کی چھٹیاں بڑھ چکی تھیں تو میں نے سوچا کے کیوں نا بچوں کی نانی کے گھر کُچھ دن اور گزار آئیں تو جی ہم نے سات سے آٹھ دن میری امی کے گھر گزارے کافی مصروفیات کی وجہ سے میں اپنے اسٹیمٹس دوستو کے ساتھ اپنی روز کی ڈائری شیئر نہیں کر سکی آج میں اپنی دن کی مصروفیات آپ کے ساتھ شیئر کروں گی
آج میری صبح کا آغاز 6بجے ہوا میں نے نماز فجر ادا کی اور اپنی امی کے ساتھ کافی دیر باتیں کرتی رہی پھر امی اور میں نے اکٹھے ناشتہ بنایا اور پھر میں نے بچوں کو اُٹھایا کے منہ ہاتھ دھو کر ناشتہ کر لیں پھر ہم سب نے مل کر ناشتہ کیا اسکے بعد میں نے برتن اُٹھا لیے اور کچن میں لے جا کر رکھ دیے اور چولہے پر برتن دھونے کے لیے پانی گرم ہونےکو رکھ دیا اسکے بعد میں نے امی کے کمرے صاف کیے جھاڑو لگایا اور صاف صفائی بھی کی
اسکے بعد میں نے برتن دھوے اور کچن صاف کیا بچوں کو میں نے انکی نانی اماں کے پاس بستر میں بیٹھایا اور اپنے کام مکمل کیے اسکے بعد میں نے منہ ہاتھ دھویا اور صاف ستہرے کپڑے پہنے اور بچوں کو تیار کیا آج میری بہن آرہی ہے لاہور سے ہم سب کافی ایکسائیٹڈ ہیں امی نے ایک دن پہلے سے اسکے آنے کی کافی تیاریاں کی ہوئی ہیں

دوپہر کا وقت

دوپہر کو ہم نے کھانا بنایا کھانے میں آج امی نے چکن بنایاہے تقریباً ڈیڑھ بجے میں نے دودھ اُبالا اور اسکے بعد دوپہر کی روٹی بنائی پھر امی اور میں ساتھ والے سُپر سٹور سے کچھ سامان لینے چلے گئے اور ہم نے وہاں فوٹو گرافی بھی کی میں واپسی پر ایک انگوٹھی بھی خریدی
IMG_20240115_173050.jpg

IMG_20240110_171751.jpg
واپسی پر میں نے شوارما خریدا اور گھر آکر بچوں کو کھانا کھلایا

شام کا وقت

شام کو تقریباً چار بجے میری بہن میانوالی پہنچ گئی اور ہم سب اسکو لینے کے لئے گئے ہمیں بہت مزہ آیا اسکو لے کر ہم گھر آئے ہم سب نے بہت ساری باتیں کی آج ہم سب بہن بھائی اسکو پانچ سے چھ مہینے بعد ملے ہیں سو آج ہم سب نے پلین بنایا کے ہم بہت انجوائے کریں گے ہم نے شام کو کھانے میں مچھلی فرائی کی
IMG_20240114_192107.jpg

IMG_20240114_192056.jpg
آج ہم سب نے بہت انجوے کیا ابھی میں ادھر ہی ہوں انشاءاللہ آپ سے روز کی ڈائری شیئر کروں گی اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو دعاوں میں یاد رکھئے گا کل پھر اپنی ڈائری کے ساتھ حاضر ہوں گی

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  
Loading...