The diarygame 28||December||2023 Club 5050

in hive-153970 •  11 months ago 

شروع اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے سب تعریفیں اسی کی ہیں اور اسکے علاوہ کوئی عبادت کے لائق اللہ ہمیشہ سے ہمیشہ تک رہنے والا ہے نہ اس کا کوئی ہمسر ہے اور نا ہی سانی ہے

صبح کا وقت

اسلاواعلیکم اسٹیمٹس امید کرتی ہوں آپ سب خیریت سے ہوں گے اور خیروعافیت سے ہوں گے اور موسم سرما انجوائے بھی کر رہے ہوں گے
آج میری صبح کا آغاز 8 بجے ہوا میں کافی دیر جاگتی رہی اور پھر میں نے ناشتہ بنایا اور بچوں کو بھی ناشتہ کے لیے اُٹھایا چونکہ گیس بھی جانے والی ہے تو ہم سب نے اکٹھے بیٹھ کر ناشتہ کیا اور پھر میں نے سارے برتن اُٹھا کر کچن میں رکھ دے آج میری طبیعت خراب ہے میرے سر میں شدید درد ہے اور آج میرے گھر والے بھی گھر نہیں ہیں تو میں نے بچوں کو موبائل پر کارٹون لگا دئیے اور کچھ دیر کے لیے دوائی لے کر سو گئی
IMG_20231228_180836.jpg
جب میری آنکھ کھلی تو 12 بج رہے تھے میری طبیعت میں خاصہ فرق ہے میں نے گھر کا کام بھی کرنا تھا کچن بھی صاف کرنا تھا میں نے جلدی جلدی گھر کی صفائی کی اور کچن میں جا کر برتن دھوے اور آٹا بھی گوندھا اسکے بعد میں نے اور بچو نے دھوپ میں بیٹھ کر مالٹے کھاے

دوپہر کے وقت

دوپہر ہوتے ہی میں نے گیس چیک کی چولہے میں گیس آگئی ہے میں نے جلدی جلدی دودھ گرم کیا آج میں نے کھانے میں گوبھی بنانی ہے میں نے جلدی جلدی گوبھی کاٹی اور پکنے کے لیے رکھ دی اسکے بعد میں نے روٹی بنائی
IMG_20231227_122117.jpg
اور پھر بچوں کو کھانا کھلایا
ایک بجتے ہی میرے شوہر کھانا کھانے کے لیے گھر آگئے میں نے انکے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا الحمدللہ ہماری شادی کو پانچ سال مکمل ہوگئے ہیں میں اور یہ ایک ساتھ ہی کھانا کھاتے ہیں اور اسکے بعد ہم نے چائے پی اور وہ نماز ظہر ادا کر کے واپس اپنی دوکان پر چلے گئے

شام کا وقت

تین بجے میں اپنے بیٹے کو ٹیوشن چھوڑ کر واپس آئی اور پھر میرے مہمان آگئے میں کافی دیر انکے پاس بیٹھی رہی اور ہم نے بہت ساری باتیں کی اسکے بعد میں نے انکے لیے چائے بنائی پھر میں نے انکے بیٹے کو بھیجا کے وہ میرے بیٹے کو ٹیوشن سے واپس گھر لے آئے کیونکہ اسکی چھٹی کا ٹائم ہوگیا ہے اور گھر پر آج کوئی نہیں تھا کے میں مہمانوں کو انکے پاس چھوڑ کر چلی جاتی تھوڑی دیر بعد میرا بیٹا گھر آگیا اور میں نے اسکے لیے سینڈوچ بناے اسکو سینڈوچ کافی پسند ہیں تو میں اکثر انکے لیے بناتی ہوں میں ریسپی بھی آپ سے شیعر کرونگی

ترکیب

چکن آدھا کلو
آلو آدھا کلو
کالی مرچ حسب ضرورت
نمک حسب ضرورت
مائیونیز حسب ضرورت

بنانے کا طریقہ

چکن کو بوایل کر لیں اور آلو کو علیحدہ سے بوایل کریں اسکے بعد بوٹیوں کو ریشہ ریشہ کر لیں اسکے بعد آلو کو بھی میش کر لیں اور انہیں اکٹھا کر کے مکس کر لیں اور نمک کالی مرچ اور مائیونیز کو اس میں مکس کر دیں اور ڈبل روٹی میں اسکو نارمل مقدار میں شامل کر لیں اور اسکے اوپر دوسری بریڈ رکھ کو اسے ٹوسٹر میں رکھ دیں
IMG_20231223_164347.jpg
اور پک جانے پر اسے کیچپ کے ساتھ نوش فرمائیں
یہاں میں اپنی ڈائری کا اختتام لکھتی ہوں دعاوں میں یاد رکھیے گا اللہ کے امان میں رہیں

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  
Loading...