Sabroso/ rv-sabroso: Ganadores y comienzo de la dinámica,Okra curry recipe, Pakistan

in hive-190211 •  20 days ago 

السلام علیکم ،

اج میں اپ کو مزیدار سی بھنڈی کا شوربہ بنانا سکھاؤں گی۔

شوربے والی بھنڈی کا سالن

20250413_142429.jpg

بھنڈی

بھنڈی ایک ایسی سبزی ہے جو کہ گرمیوں کے شروع میں اتی ہے۔بھاپ میں پک جانے والی یہ سبزی بہت ہی فائدہ مند اور صحت بخش ہوتی ہے۔معدے کی اکثر بیماریوں کا علاج بھنڈی میں موجود ہے کیونکہ یہ سبزی ایسی ہے جس میں لیس موجود ہے۔ہر لیس دار پھل سبزی معدے کی تکالیف کے علاج میں بہترین اور معاون ثابت ہوتے ہیں۔
بھنڈی دیکھنے میں چھوٹی سی ہوتی ہے مگر اس کے فائدے بہت زیادہ ہیں۔
یہ معدے کے بیماریوں میں بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔اس میں موجود فائبر ہمارا نظام نظام بہترین رکھتا ہے۔بلڈ کینسر کو کنٹرول کرنے میں بھنڈی کا بہت اہم کردار ہے۔بلڈ پریشر اور خون سے بننے والی بیماریاں بھی بھنڈی کے استعمال سے کنٹرول میں رہتی ہیں۔

ترکیب

بھنڈی پکانے کے لیے سب سے پہلے بھنڈی کو اچھی طرح دھو لیں اور اس کے اوپر کی ٹوپی اور نیچے سے چونچ کاٹ لیں۔

20250412_193453.jpg

پیاز کو باریک کاٹ کے ہاف فرائی کر لیں اور اس میں ٹماٹر نمک مرچیں اور ہلدی حسب ضرورت ڈال کے اچھی طرح بھن لیں۔

20250413_142602.jpg

جب تمام مصالحہ اچھی طرح بھن جائے تو اس کے اندر کٹی ہوئی بھنڈی ڈال کر فرائی کریں اور حسب ضرورت پانی ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں۔یاد رہے بھنڈی ہلکی سی اسٹیم پر ہی پک جاتی ہے لہذا زیادہ دیر تک پکنے کے لیے نہیں چھوڑنا پانچ سے دس منٹ میں بھنڈی کا سالن پک جاتا ہے۔

20250413_142632.jpg

دس منٹ بعد ڈھکنا کھول کے چیک کریں کہ بھنڈی نرم ہوئی ہے کہ نہیں اگر بھنڈی نرم ہو جائے تو چولہا بند کر دیں اور سالن کے اوپر ہرا دھنیا اور ہری مرچیں باریک کاٹ کر چھڑک دیں۔

20250413_142429.jpg

مزیدار بھنڈی کا سالن تیار ہے گرم گرم روٹی کے ساتھ نوش کریں۔

8SzwQc8j2KJZWBXFXnbnQ1FtoZhRqrTWozhqoqWHpGmpmo61YoZEr4icmDuAyAkZSf3qSb8gy4rG6Wvucg7acXUeGrxetiauGr12CwKPmHrSGd8234S.jpeg

اس ذائق دار مصالحے دار مقابلے میں شرکت کے لیے میں اپنے کچھ بہترین ساتھیوں کو بھی شرکت کی دعوت دیتی ہوں۔۔

@suryati1,@keri@devid

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  
Loading...

Saya belum pernah makan okra tapi sudah pernah melihat tanaman tersebut di salah satu rumah warga di kampung seberang, bagaimana rasa okra itu, apakah pahit?

#wewrite #comment

نہیں یہ بالکل بھی کڑوی نہیں ہوتی بلکہ بعض لوگ تو تازی بھنڈی کو کچا بھی کھا لیتے ہیں مگر یہ لیس دار سبزی ہے اس لیے ہم اس کو کچا نہیں کھاتے پکا کے کھاتے ہیں اور اس کا ذائقہ ہلکا سا کسلا ہوتا ہے لیکن جب ہم اس کے اندر مصالحے ڈال کے پکاتے ہیں تو اس کا کسلا پن بھی ختم ہو جاتا ہے اور بہت مزیدار ذائقے کی بنتی ہے۔

O.... begitu ya ..... saya sering melihat orang memakan mentah di mukbang makanan mereka namun saya tidak mengira kalau buah okra itu asam. Saya pernah punya pengalaman yang sangat lucu ketika ada kawan yang memakan buah Cermai mentah saya pikir kalau buahnya besar pasti rasanya manis, begitu saya Gigit saya langsung menjerit dengan mata terpejam dan rasanya di luar dugaannya saya.

Jadi kalau sekarang mau makan sesuatu harus tanya-tanya dulu jangan sampai salah lagi😝

بعض اوقات ہمیں کسی چیز کا ذائقہ پسند انے میں تھوڑا وقت لگتا ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وہ ہمیشہ ہی اپ کو بد ذائقہ محسوس ہوگا۔ہم ایک سبزی ایسی بھی بناتے ہیں جو کہ کافی کڑوی ہوتی ہے مگر اس کو پکا ہونے کے بعد اس کی کڑواہٹ میں کمی ا جاتی ہے مگر وہ سبزی اتنی فائدے مند ہے کہ ہم اس کے فائدوں کے سامنے اس کی کڑواہٹ بھول جاتے ہیں اس سبزی کو کریلا کہتے ہیں۔

Benar sekali pare itu pahit dan saya pernah mencobanya di tumis oleh ibu mertua saya, akan tetapi saya tidak pandai mengolah sendiri

Saya suka bunga kates dan itu juga pahit,tapi setelah saya mengolahnya rasa pahitnya menjadi hilang dan sangat enak sekali di makan dengan nasi

اپ جس پھل کا نام لے رہے ہیں وہ ہمارے ہاں بہت میٹھا اور رسیلہ پایا جاتا ہے میں نے جس سبزی کا نام لیا تھا وہ کریلا ہے اس کو انگلش میں بھی بیٹر گارڈbitter guard اسی وجہ سے کہا جاتا ہے کیونکہ وہ کافی کڑوا ہوتا ہے۔

Ya kah manis....di tempatku sampai menetas air liur karena terlalu asam aku sampai menyerah untuk memakan buah Cermai, kecuali dimakan pakai garam dan cabe dan kami makan rame-rame pasti sangat enak sekali

اگر ہو سکے تو مجھے اپنے سرمائی بھر کی تصویر بھی ضرور بھیجے گا میں بھی دیکھوں وہ کون سا پھل ہے جو اتنا کھٹا ہے